26 اپریل 2026 - 16:34
55 فیصد امریکی ٹرمپ کی برطرفی کے خواہاں

تازہ ترین سروے کے مطابق، 55٪ بالغ امریکیوں نے ٹرمپ سے بازپرس اور جواب طلبی کی حمایت کرتے ہیں، جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے عدیم المثال واقعہ ہے۔ 20 فیصد ریپلکنز ـ اور 2024 کے انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ـ اب اس کی بازپرس اور جواب طلبی اور اقتدار سے برطرفی کے خواہاں ہیں ۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سٹرینگتھ ان نمبرز (Strength In Numbers) انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ سے ناراضگی کی عدیم المثال لہر اب اس کے سابقہ حامیوں تک پھیل گئی ہے اور اس سروے رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کے 21 فیصد سابق ووٹرز بھی ناراض افراد میں شامل ہیں اور اب اس کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ناراضگی کی یہ لہر اس کے جیالوں تک پھیل کر واشنگٹن میں ایک سیاسی زلزلہ آیا ہے جس نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے۔

اس سروے میں شریک 55 فیصد امریکی ٹرمپ سے بازپرس اور جواب طلبی کا مطالبہ کر رہے ہیں، صرف 37 فیصد اس کی بازپرس کے خلاف ہیں۔

مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار ایلیوٹ مورس (Elliot Morris) نے اس صورت حال کو 1970 کی دہائی میں واٹر گیٹ اسکینڈل کے عروج اور اس وقت کے صدر رچرڈ نکسن کی برطرفی کے ایام سے تشبیہ دی ہے۔

اس سروے کا حیرت انگیز نکتہ یہی ہے کہ ٹرمپ کے اپنے ووٹرز اور ریپلکن پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی ٹرمپ کے خلاف اٹھنے والی سیاسی تحریک کے حامی بن گئی ہے۔

یہاں تک کہ سنہ 2024ع‍ کے صدارتی انتخابات میں لاکھوں امریکیوں کو ٹرمپ کی حمایت پر آمادہ کرنے والے MAGA کے بنیادی ارکان نے بھی اس کی حمایت سے ندامت کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے جن میں سے ایک مشہور اور مقبول عام ٹی وی میزبان ٹکر کارلسن ہے جو ٹرمپ کے انتخاب میں کردار ادا کرنے پر اپنے ضمیر کا مجرم بن گیا ہے؛ جو ٹرمپ کے انتخاب میں کردار ادا کرنے پر افسوس اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "یہ حقیقت، کہ میں نے ٹرمپ کے انتخاب میں کردار ادا کیا تھا، عرصے تک مجھ پر میرے ضمیر کی ملامت کا باعث بنی رہے گی۔ مجھے لوگوں کو گمراہ کرنے پر، افسوس ہے۔"

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ "حکیم جیفریز" نے بھی ایک طعنہ آمیز ٹویٹ میں ٹرمپ کی طرف اشارہ کرکے لکھا: ٹرمپ ایران میں حکومت بدلنا چاہتا تھا، اب وہ اگلے چند مہینوں میں ہار جائے گا، اور نومبر کے مہینے میں "رجیم چینج" کا معاملہ امریکی کانگریس تک پہنچے گا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha